مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ کفایت شعاری اقدامات پر عمل درآمد سے متعلق مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں کابینہ ارکان اور سرکاری افسران سے لگڑری گاڑیاں واپس لینے کا فیصلہ بھی کرلیا گیا۔
اجلاس میں طے پایا کہ وقت اور اخراجات کی بچت کے لیے تمام میٹنگز بذریعہ ٹیلی کانفرنس کرنے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ سیکرٹری خزانہ نے کفایت شعاری سے متعلق کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد سے متعلق بریفنگ کے دوران بتایا کہ فیصلوں پر عمل درآمد میں کسی قسم کی چھوٹ اور خلاف ورزی کی اجازت نہیں ہوگی۔
اسحاق ڈار نے ملک کی موجودہ مشکل معاشی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ وہ بغیر کسی استثنیٰ کے اپنی صفوں میں خلوص اور لگن کے ساتھ کفایت شعاری کے اقدامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، کفایت شعاری اقدامات کے نتیجے میں سالانہ 200 ارب روپے کی بچت کا امکان ہے۔
آپ کا تبصرہ